کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا وزیرداخلہ

پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے، وزیر داخلہ

ملک کی خاطرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں، وزیر داخلہ: فائل فوٹو

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا 2013 میں پاکستان کوخطرناک ملک سمجھ رہی تھی لیکن آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا۔

چارسدہ میں ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک سمجھ رہی تھی لیکن آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا، پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے، ملک کی خاطرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں، شہدا کی قربانیوں سے ہی پاکستان دنیا میں عزت اور وقارحاصل کررہا ہے، پاسنگ آوٹ پریڈ میں ایف سی کے جوانوں میں ولولہ اورجذبہ دیکھا، ملک میں امن کے لیے ایف سی کا کردار کلیدی ہے، بین الاقوامی ادارے بھی ایف سی کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ایف سی دنیا میں امن فورسزکا حصہ بھی ہے۔


احسن اقبال نے کہا کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے، مضبوط معیشت ملک کو نا قابل تسخیرہونے کی بنیاد فراہم کرتی ہے، ہمارا ہدف 2025 تک پاکستان کو دنیاکے بڑی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔

Load Next Story