بی اے بی کام کے داخلہ فارم 27 فروری تک وصول کیے جائینگے

وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی بی اے میں داخلے کے لیے ٹیسٹ 24 فروری کو ہوگا


Staff Reporter February 22, 2013
ڈاکٹر توصیف احمد کے اعلامیے کے مطابق عبدالحق کیمپس کے تمام شعبہ جات میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/ فائل

جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر سیل کے اعلان کے مطابق سیمسٹر سپلیمنٹری امتحانات 18 سے 31مارچ تک منعقد ہوں گے۔

ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا 28 فروری تک 500 روپے اضافی چارجز کے ساتھ اپنے کورسز کی فیس جمع کراسکتے ہیں،مارننگ کے لیے فی کورس 200 روپے جبکہ ایوننگ کے لیے فی کورس 500روپے فیس اداکرنا ہوگی، ریگولر طلبا اس امتحان میں شرکت کے اہل نہیں، جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجوں میں بی اے،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوئم میں داخلے کے لیے فارم 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 فروری جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تا21 مارچ تک کالجوں میں وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح انرولمنٹ کے فارم 26 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے اور 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 مارچ تا 17 اپریل تک کالجوں ہی میں وصول کیے جائیں گے،جامعہ کراچی کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم تعلیمی سال (2012-13 )کے انرولمنٹ فارم1500 روپے فیس مع 750 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تک متعلقہ کالجوںمیں جمع کرائے جاسکتے ہیں،وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف احمد کے مطابق عبدالحق کیمپس میں بی بی اے میں داخلے کے خواہشمند وہ طلبہ جو این ٹی ایس نہیں دے سکے ہیں ، ان کا ٹیسٹ 24فروری کولیا جا ئے گا۔

3

ایڈمٹ کارڈ بذریعہ کوریئر سروس ان کے رہائشی پتوں پربھجوادیے گئے ہیں ،کارڈ نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جاسکتاہے ، ڈاکٹر توصیف احمد کے اعلامیے کے مطابق عبدالحق کیمپس کے تمام شعبہ جات میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع کردی گئی ہے، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے جناح ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے تحت بین الشعبہ جاتی مباحثہ ''بیوی تعلیم یافتہ اچھی '' کا انعقاد 26 فروری 10بجے دن یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ہوگا ،مبا حثے کی صدارت وجیہہ الدین چانسلر جناح یونیورسٹی کریںگے ، مباحثہ میں مختلف شعبہ جات کی طالبات حمایت اور مخالفت میں دلائل دینگی، قائد ایوان کے فرائض عروج اور جبکہ قائد حزبِ اختلاف کے فرائض ثوبیہ ادا کرینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں