باری اسٹوڈیو کی تزئین وآرائش کا کام شروع

فلورز، دفاتر، حویلی، گاؤں، باغ اور آڈیو ریکارڈنگ اسٹوڈیو کو نئی شکل دی جائے گی

تین ماہ کے دوران کام مکمل ہوگا، منصوبے پر اڑھائی کروڑ کی لاگت آئیگی، خرم باری۔ فوٹو: فائل

باری اسٹوڈیوکے مالکان نے اڑھائی کروڑروپے کی لاگت سے تزئین وآرائش کا کام شروع کروادیا۔

اس سلسلہ میں اسٹوڈیوکے فلورز، دفاتر، حویلی، گائوں، باغ اورآڈیوریکارڈنگ اسٹوڈیو کونئی شکل دی جائے گی۔ جب کہ خستہ حال دیواروں اورسڑک کی تعمیر بھی کروائی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کومکمل کرنے کے لیے تقریباً تین ماہ لگیں گے۔


اس حوالے سے باری اسٹوڈیو کے مالکان راحیل باری اورخرم باری نے ''ایکسپریس'' کوتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم انڈسٹری کے شدیدبحران میں جانے سے اسٹوڈیوکی رونقیں مانند پڑگئیں تھیں۔ جن فلورز میں ایکشن اوررومانوی فلمیں بنتی تھیں وہاں سوائے ٹوٹی پھوٹی اشیاء کے کچھ نہ تھا۔ ہم کافی عرصہ سے یہ بات سوچ رہے تھے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت اسٹوڈیو کی تزئین وآرائش کا کام شروع کرتے ہیں اوراسکے بعد یہاں کی رونقیں بحال ہونے لگیں گی۔



اس سلسلہ میں ہم نے اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹوڈیو کے تمام فلورز میں رنگ وروغن، سڑک کی تعمیر، حویلی اورگائوں سمیت باغ کی لوکیشنز کومزید بہتربنانے کے ساتھ خستہ حال دیواروںاوردیگرمقامات کو بہترکرنے کے پراجیکٹ پرکام شروع کردیاہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل کو جوفلم میکنگ کے شعبے میں آنا چاہتی ہے وہ پاکستان کے سب سے بڑے اورتاریخی اسٹوڈیو'باری' میںجب شوٹنگ کے لیے آئے توان کو یہاں بہترماحول مل سکے۔
Load Next Story