ڈیفنس بھتہ نہ دینے پر صنعت کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


Staff Reporter February 22, 2013
پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے چند روز قبل کورنگی صنعتی ایریا میں صنعت کار دانش اقبال کی فیکٹری پر بھی خوفزدہ کرنے کیلیے دستی بم پھینک تھا۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھتہ نہ دینے پر صنعت کار کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 8 خیابان قاسم میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چمڑے کی صنعت سے وابستہ تاجر دانش اقبال کے بنگلے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا جبکہ بنگلے کے چوکیدار نے فوری پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ بنگلے کو اپنے گھیرے میں لے ر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے چند روز قبل کورنگی صنعتی ایریا میں صنعت کار دانش اقبال کی فیکٹری پر بھی خوفزدہ کرنے کیلیے دستی بم پھینک تھا جس کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے صنعتکار سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر ان کی فیکٹری اور بنگلے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں