سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے تک بند رہیں گے

خلاف ورزی کرنیوالے سی این جی اسٹیشنز کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔


Business Reporter February 22, 2013
گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ 22 فروری سے صبح 8 بجے گیس کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشن جمعہ صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی عنایت اللہ اسماعیل کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ 22 فروری سے صبح 8 بجے گیس کی سپلائی بند کردی جائے گی جسے 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد ہفتہ23 فروری کو صبح 8 بجے بحال کیا جائیگا،ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے سی این جی اسٹیشنز کیخلاف کارروائی کی جائیگی اور انھیں مزید 24 گھنٹوں کیلیے گیس کی فراہمی بند رکھی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں