اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

عدالت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم


ویب ڈیسک September 20, 2017
عدالت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم۔ فوٹو : فائل

ISTANBUL: ہائی کورٹ نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ہی پارٹی کا ٹرائل کر رہا ہے، اس درخواست پر نوٹس ہوا جو درخواست گزار نے واپس لے لی تھی، حلقہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کو بہت سی شکایات موصول ہوئیں لیکن الیکشن کمیشن نے شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بابر اعوان کا دلائل میں کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت الیکشن کمیشن کسی کو بلا سکتا نا اہل نہیں کرسکتا، عمران خان کے خلاف کسی عدالت میں نااہلی کے کیس سرے سے ہی نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : توہین عدالت کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عمران خان کو جاری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |