فضائی کمپنی کی انوکھی پیشکش سفر ابھی ٹکٹ کے پیسے بعد میں

ٹکٹ کی رقم مسافر تین سے پانچ سال کی مدت میں اقساط پر ادا کرسکیں گے


ویب ڈیسک September 20, 2017
اتحاد ایئرویز نے قسطوں پر ٹکٹ کی خریداری کی اسکیم متعارف کروادی،فوٹو:فائل

گاڑیاں،اسمارٹ فونز اور الیکٹرونک مصنوعات قسطوں پر خریدنے کا زمانہ ہوا پرانا، اب فضائی سفر کے لیے ٹکٹیں خریدیں وہ بھی بالکل آسان اقساط پر۔

جی ہاں! فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن اتحادایئرویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس میں سفر پہلے کریں اور ٹکٹ کے پیسے بعد میں ادا کریں۔ انسٹالمنٹ ٹکٹ نامی اس اسکیم کے ذریعے متوسط طبقے یا کم آمدنی والے افراد بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

ابتدائی طور پر یہ پیشکش صرف متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور مصر کے ان شہریوں کے لیے جو براہ راست اتحاد ایئرلائن کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ بکُ کرائیں گے۔ مذکورہ اسکیم کے ذریعے مسافر ایئرٹکٹ کی رقم تین سے پانچ سال کی مدت میں قسطوں کی صورت میں ادا کرسکیں گے۔

اتحاد ایئرلائن کے حکام نے انسٹالمنٹ آفر کو صارفین کے لیے فضائی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے بڑھتے اخراجات کو پیش نظر اس سہولت کا متعارف کرایا گیا ہےتاکہ کم آمدنی والے یا محدود بجٹ رکھنے والی فیملیز نئی نئی جگہیں گھومنے کے شوق کو باآسانی پورا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں