پاکستان اور یوکے ورلڈ الیون میں امن کرکٹ کپ کا کل سے شمالی وزیرستان میں آغاز

امن کپ کا کل سے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں آغاز ہو گا


Sports Reporter September 20, 2017
پاکستان الیون اور یوکے ورلڈ الیون کے مابین امن کرکٹ کپ کل سے شمالی وزیرستان میں شروع ہو گا،فوٹو:فائل

BARCELONA: پاکستان الیون اور یوکے ورلڈ الیون کے مابین امن کرکٹ کپ کل سے شمالی وزیرستان میں شروع ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان الیون اور یوکے ورلڈ الیون کے مابین امن کپ کا کل سے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں آغاز ہو گا۔ "



یہ خبر بھی پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کو 5 سال کی پابندی
یاد رہے کہ پاک فوج کی کوششوں سے ایک عرصہ تک دہشتگردی کی زد میں رہنے والے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، شمالی علاقہ جات میں سیاحت کیلیے آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل بھی پاک فوج کے زیر اہتمام شندور میلہ اور دیگر سپورٹس و کلچرل ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا جا چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں