آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شبیر احمد، عماراخان،طاہر علی اور آفتاب الدین نے فوجی افسران اور اہلکاروں سمیت 21 افراد کو قتل کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 20, 2017
دہشتگردوں نے 21 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی جنہیں فوجی عدالتوں نے ٹرائل کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔ چاروں مجرم فورسز پر حملوں اور سپاہیوں کو ذبح کرنے میں ملوث تھے اور انہوں نے فوجی عدالتوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ مجموعی طور پر دہشت گردوں نے 21 افراد کو قتل کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شبیر احمد ولد محمد شفیق پر میجر عدنان سمیت دس فوجیوں کے قتل اور 4 سپاہیوں کو اغوا کرکے ان کے گلے کاٹنے کا جرم ثابت ہوا۔ عمارا خان ولد احمد خان نے تین فوجیوں کو قتل اور گرلز پرائمری اسکول کو تباہ کیا تھا۔ طاہر علی ولد سید نبی دو سپاہیوں کے قتل میں جبکہ آفتاب الدین ولد فرخ زادہ پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں