ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

بریتھ ویٹ کی تمام ڈلیوریز کے دوران کہنی کا خم 15 ڈگری کے اندر ہے، آئی سی سی


Sports Desk September 20, 2017
بریتھ ویٹ کی تمام ڈلیوریز کے دوران کہنی کا خم 15 ڈگری کے اندر ہے، آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کریگ بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر کے بولنگ ایکشن کا 31 اگست کو انگلینڈ میں تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق ان کی تمام ڈلیوریز کے دوران کہنی کا خم 15 ڈگری کے اندر ہے اور انہیں اب بولنگ کروانے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ بریتھ ویٹ پارٹ ٹائم آف سپن بولنگ کرتے ہیں، گزشتہ ماہ ایجبسٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے 40 ٹیسٹ میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں