عمر گل کی ناقص کارکردگی پر وسیم اکرم مایوسی کا شکار

سازگار پچز پر فاسٹ بولر سے ایسے کھیل کی ہرگز توقع نہ تھی، سابق کپتان


Sports Reporter February 22, 2013
سازگار پچز پر فاسٹ بولر سے ایسے کھیل کی ہرگز توقع نہ تھی، سابق کپتان فوٹو: فائل

عمر گل کی ناقص کارکردگی نے سابق کپتان وسیم اکرم کو مایوسی کا شکار کر دیا۔

ان کے مطابق سازگار پچز پر فاسٹ بولر سے ایسے کھیل کی ہرگز توقع نہ تھی، میڈیا سے بات چیت میں وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ نمبرون جنوبی افریقہ کے بہترین ٹیم ہونے میں کوئی شک نہیں، کلین سوئپ سے بچنے کیلیے پاکستان کوآخری ٹیسٹ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہو گی،انھوں نے کہا کہ میزبان بولرز انتہائی تجربہ کار ہیں، خاص طور پر اپنی وکٹوں پر ان کی کارکردگی ہمیشہ عمدہ رہی ہے۔

وہ حریف بیٹسمینوں کو کم اسکور پر زیر کرنے صلاحیت رکھتے ہیں، پلیئرز کو انتہائی احتیاط سے کھیلنا ہو گا، سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی قدرے بہتر رہی،تنویر احمد ناتجربہ کاری اور ذہنی طور پر مضبوط نہ ہونے کے سبب کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بولنگ میں اچھا کمبی نیشن نہ بنایا گیا تو مشکل ہو سکتی ہے، تنویر احمد کی جگہ حقیقی فاسٹ بولر کی شمولیت بہتر ثابت ہوگی،بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے عمران فرحت ناگزیر ہیں جبکہ ناصر جمشید کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔



انھوں نے کہا کہ نئی گیند سے فائدہ نہ اٹھانا پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا، مجموعی طور پر موجودہ کنڈیشنز میں صورتحال پاکستان کیلیے سود مند نہیں دکھائی دیتی۔سابق ٹیسٹ اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کی کوشش کرے گی،ہماری بیٹنگ لائن کو ذمہ داری سے کھیلنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اوپنرز کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مستحکم آغاز دینا ہوگا ورنہ بقیہ بیٹسمین دبائو کا شکار ہوجائیں گے جس سے بولنگ کا شعبہ خود بخود متاثر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اسپنر سعید اجمل جنوبی افریقہ کے لیے خوف کی علامت بن چکے اور میزبان ٹرننگ وکٹ بنانے سے اجتناب کریں گے، سعیدکسی بھی پچ پر حریف ٹیم کو ٹھکانے لگانے کی بھر پور صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کا ساتھ دینے والاکوئی بولر موجود نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں