4نئی کارسازفرمزنے پلانٹ لگانے کیلیے درخواستیں دے دیں

 4کمپنیوں نے ای ڈی بی کی اجازت ملنے کیساتھ ہی پلانٹس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا


حسیب حنیف September 21, 2017
خالدمشتاق موٹرکراچی،پاک چائنا،حبیب رفیق،سازگارموٹرزنے مینوفیکچرنگ کی اجازت مانگی فوٹو: فائل

KARACHI: آٹو پالیسی 2016-21 کے تحت 4 نئی کمپنیوں نے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ (ای ڈی بی) کو درخواستیں دے دی ہیں جبکہ 4 کمپنیوں نے ای ڈی بی کی اجازت ملنے کے ساتھ ہی پلانٹ کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

نئی آٹو کمپنیوں کے قیام سے ملک میں کاروں کی مینوفیکچرنگ کی تعداد4 لاکھ سالانہ سے تجاوز کر جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی 2016-21 متعارف کروائے جانے کے بعد ملک میں کار مینوفیکچرنگ کے نئے پلانٹ لگانے کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں دی جا رہی ہیں۔ چار کمپنیوں کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے اب تک پلانٹ لگانے کی اجازت دی جا چکی ہے جس میں یونائیٹڈ موٹرز لاہور کا چائنا کی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر، ہونڈائی کوریا کا نشاط گروپ، کیا کوریا کا لگی گروپ اور ریگل آٹو موبائل لاہور کا چائنا کی آٹو کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر کار مینوفیکچر پلانٹ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔مذکورہ کمپنیوں میں سے ریگل آٹو زکی جانب سے وین اور سو زوکی گاڑیاں تیارکی جائیں گی۔

اسی طرح چار نئی آٹو کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں خالد مشتاق موٹر کراچی کی جانب سے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ اسی طرح پاک چائنا موٹرز، حبیب رفیق موٹرز اور سازگار موٹرز کی جانب سے بھی انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی درخواستیں دی گئی ہے ۔

تاہم ای ڈی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئی کمپنیوں کی درخواستوں اور بزنس پلان پر ای ڈی بی غور کر رہا ہے جس کے بعد ان کمپنیوں کو پلانٹ لگانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کیا جا ئے گا اس وقت ملک میںتقریبا2لاکھ کے قریب کاروں کی مینوفیکچرنگ ہے اورنئی کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی جانب سے مینوفیکچرنگ کا عمل شروع کرنے کے ساتھ ہی ملک میں کاروں کی سالانہ مینوفیکچرنگ 4لاکھ سے تجاوز ہونا متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔