گیس منصوبے پردستخط 27 فروری کوہو نگے وفد ایران روانہ
منصو بہ2014ء سے پہلے مکمل ہوگا،ایرانی کمپنی، ایل پی جی دینے کی بھی پیشکش
صدرآصف علی زرداری کے دورہ ایران کے موقع پرپاکستان اورایران کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کے حوالے سے27فروری کومعاہدے پردستخط ہونے کا امکان ہے۔
اس ضمن میںوزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے بتایاکہ ایران کیساتھ معاہدے کے لیے باقی رہ جانیوالے امور طے کرنے کیلیے انٹراسٹیٹ گیس کمپنی پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کی سربراہی میں تکینیکی ماہرین کااعلی سطح کاوفدایران روانہ ہوگیا ، ذرائع کے مطابق مذکورہ وفد ایران کے ساتھ گیس کی سپلائی، گیس پائپ لائن کیلیے ایران سے ملنے والے قرضے کی واپسی کے شیڈول اورادائیگی کا طریقہ کار طے کریگا۔
گیس کی قیمت کے تعین بارے بھی بات چیت ہوگی توقع ہے کہ ایران قیمت میں کمی پر آمادہ ہوجائیگا،حکام نے بتایاکہ اگران معاہدوں پر دستخط ہوجاتے ہیںتوایران گوادرمیں یومیہ4 لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا،این این آئی کے مطابق ایران نے پاکستان کو طویل عرصے تک ایل پی جی دینے کی بھی پیشکش کی ہے، آن لا ئن کے مطابق ایم ڈی ایرانی گیس کمپنی جواد او جی نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014ء سے پہلے مکمل ہوجائیگا۔