کے ای ایس سی نظام کی بہتری پر50 کروڑ ڈالرخرچ کریگی

بن قاسم پاور پلانٹ کو کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے پلانٹ میں تبدیل کیاجارہاہے


بن قاسم پاور پلانٹ کو کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے پلانٹ میں تبدیل کیاجارہاہے۔ فوٹو : فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) نے آئندہ5سال کے دوران شہرقائد میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کوبجلی کی ترسیل یقینی بنانے اوربجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کیلیے 50کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کردیا۔

جمعرات کووزیر پانی و بجلی چوہدری احمدمختار سے کے ای ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تابش گوہر نے ملاقات کرکے انھیں کمپنی کے بزنس پلان پر بریفنگ دی اوربتایا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کوکوئلے سے بجلی پیداکرنے پر منتقل کیا جا رہا ہے جس سے400 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کی جا سکے گی اوراس منصوبے پر30 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے کو18 سے 20 ماہ کے اندر اندر مکمل کر لیاجائے گا،8کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبے سے گیس سے بجلی پیداکرنیوالے پاور پلانٹ کو کمبائنڈ سائیکل پرمنتقل کیا جائیگاجبکہ8کروڑ ڈالرمالیت کے منصوبے سے چھوٹے چھوٹے گرڈاسٹیشن تعمیرکیے جائینگے۔

9

اس بزنس پلان کے ذریعے کراچی میں بجلی کی ترسیل کے نظام کوبہتر کرنے میں مددملے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی چوری اور لائن لاسزمیں بھی کمی ہو گی۔اس موقع پراحمد مختار نے کہاکہ کراچی ملک کاتجارتی مرکزہے اورملکی معیست کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،کراچی میں بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ صنعتی شعبے کوسستی اور بلاتعطل بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے،کے ای ایس سی کی بجلی کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |