اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں شیخ رشید

اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا، شیخ رشید


ویب ڈیسک September 21, 2017
آصف علی زرداری کے پیچھے چلنے کے لیے کوئی تیار نہیں ،شیخ رشید؛فوٹوفائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل اصل جڑ ہے، اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پینچایا، اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس باقی ہے تو فوراً عہدہ چھوڑ کر استعفیٰ دے دیں۔ نواز شریف دوبارہ واپسی کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی کے پیروں میں بیٹھے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پیچھے چلنے کے لیے کوئی تیار نہیں ، بلاول بھٹو زرداری کو اختیار ملنے چاہئیں، انہیں پیچھے کھڑا نہیں ہونا چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کوجیلوں میں ڈال کرآئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے

دوسری جانب سپریم کورٹ میں آج شیخ رشید کی نااہلی کیس کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تاہم شیخ رشید کے وکیل کی التوا کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں