خیبر ایجنسی میں کسٹم عملے پر حملے کی کوشش ناکام

دهماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، خاصہ دارفورس


ویب ڈیسک September 21, 2017
 کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تهی، خاصہ دارفورس ذرائع: فوٹو: فائل

تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزررہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق دهماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تهی، دهماکے سے کسٹم عملے کی گاڑی کو جزوی نقصان ہوا جب کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں