پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

ملالہ یوسف زئی تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے مثال ہیں، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک September 21, 2017
مجھے فخر ہے کہ میں آپ کی دوست ہوں آپ دنیا کی تمام خواتین کے لیے مثال ہیں؛پریانکا چوپڑا

نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے ملی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ، پریانکا عالمی ادارے یونیسف کی امن کی سفیر ہیں اور حال ہی میں وہ شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کرنے اردن اور عمان کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے نہ صرف بچوں سے ملاقات کی بلکہ ان کی تعلیم اور بہتری کے لیے بھی مختلف امور سرانجام دئیے اور اب پریانکا نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

پریانکا نے اپنی اور ملالہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملالہ کی ہمت، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں مستقبل میں ملالہ کی زندگی پر ناول لکھنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی کتنی اسمارٹ، متاثر کن شخصیت کی مالک ، حوصلہ افزا اور مزاحیہ ہے، انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ آپ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے رول ماڈل ہیں میں نے آپ کے اورآپ کے والد مسٹر یوسفزئی کے ساتھ چند گھنٹے گزارے انہوں نے مجھے میرے والد کی یاد دلادی ،میں نے اس ملاقات میں آپ کے بارے میں صرف یہی رائے قائم کی ہے کہ آپ ایک نوجوان لڑکی ہیں جس کے کچھ خواب ہیں، آپ کا مزاحیہ انداز، ہندی فلموں سے آپ کاپیار میں کبھی نہیں بھولوں گی اس کے علاوہ چھوٹی سی عمر میں آپ کے اوپر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے مجھے فخر ہے کہ میں آپ کی دوست ہوں آپ دنیا کی تمام خواتین کے لیے مثال ہیں،میں دوبارہ آپ کے ساتھ ہندی اور اردو میں بات کرنے اور اپنے خفیہ راز شیئر کرنے لیےبے چین ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی پناہ گزین بچیاں بھی بالی ووڈ اسٹارز کی مداح نکلیں

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور پریانکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی ہے.



اس کے جواب میں پریانکا نے ٹوئٹر پر ہی ملالہ کو کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملی ہوں تم بڑے دل والی چھوٹی سی لڑکی ہو مجھے تم پر فخر ہے۔



ملالہ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کو اب تک 19 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں جب کہ تقریباً ڈھائی ہزار کے قریب لوگوں نےاسے ری ٹوئٹ کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے دونوں کو ناقابل یقین لیڈرز قراردیا۔

https://twitter.com/realshawnisaac/status/910643755509620736

ایک صارف نے لکھا کہ آج کی اور مستقبل کی دو چمکتی طاقتیں، اس تصویر میں امن کی جھلک واضح نظرآرہی ہے۔

https://twitter.com/PCs_BulletVest/status/910568549944397824

ایک اور صارف نے لکھا کہ پڑوسی ممالک کی دو طاقتورخواتین کوایک ساتھ دیکھ کر بہت فخرمحسوس ہورہا ہے۔



واضح رہے کہ پریانکا چوپڑاان دنوں امریکی شو ''کوانٹیکو'' کے تیسرے سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں