
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو ہم اسے تباہ کردیں گے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ راکٹ مین بن کر خود مشن کی جانب گامزن ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں کے مترادف ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات میں شعلہ بیانی اختیار کرکے ہمیں دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تو وہ خوب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کو راکٹ کہنے پر افسوس ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی پابندیاں نیوکلیئر پروگرام تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔