نئے بلدیاتی نظام کاخاتمہ سندھ کوتقسیم کرنیکی سازش ہےفاروق ستار
اقتدارکیلیے نہیں ملک بچانے کیلیے الیکشن میں حصہ لیں گے،لال قلعہ میں تقریب سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان آج تک ایک ملک اورریاست ہے،اب تک ایک قوم نہیں بنا۔
ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گرائونڈ عزیز آبادمیں معروف کالم نگارکوثرعلی صدیقی اورآنسہ عالیہ خان کی کتابوں ''تحریکی سفر'' اور ''عظیم فلسفی ورہنماالطاف حسین ''کی تقریب اجراسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کاقانون سے سندھ کے عوام کے درمیان خلیج پیدا کی جارہی ہے،مگر ایم کیو ایم کسی ایسی سازش کوہرگز کامیاب نہیںہونے دیگی،ایم کیو ایم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھی اور آج بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، آج جو کچھ سندھ اسمبلی میںہواوہ سندھ تقسیم کرنے کی گھنائونی سازش ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختارعاقل نے کہاکہ آخری فتح حق کی ہو گی اور ملک میں ایم کیوایم کی شکل میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔تنویرالحق تھانوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے الطاف حسین کو ایک امتیازی مقام عطا کیاہے وہ عظیم رہنما ہیں۔مقتدیٰ منصور نے کہاکہ ایم کیوایم نے سیاسی نظام کو تبدیل کرنیکی بنیادڈالی ہے۔رضوان صدیقی نے کہاکہ یہ الطاف حسین کی شخصیت کا کمال ہے کہ آج ایم کیوایم انتہائی متحدومنظم جماعت ہے۔ کوثر علی صدیقی نے کہاکہ میری کتاب ''تحریکی سفر''قائدتحریک الطاف حسین کی عظیم شخصیت کے لیے ایک حقیرتحفہ ہے۔ آنسہ عالیہ خان نے کہاکہ الطاف حسین کافکروفلسفہ ہمیں عدل وانصاف کے زریں اصول سکھاتاہے۔