پریانکا دپیکا کریں تو ٹھیک اورہم کریں تو فحاشی زرین خان پھٹ پڑیں

میرا بڑھا ہوا وزن بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا ،زرین خان


ویب ڈیسک September 21, 2017
سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا آغاز کرنے کے باوجود میرا کیرئیر مسائل کا شکار رہا،زرین خان؛فوٹوفائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا گیا ہے۔

سلمان خان جیسے سپراسٹار کے ساتھ فلم 'ویر' کے ذریعے کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود اداکارہ زرین خان کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ایک انٹرویو کے دوران زرین خان نےاس بات کا اعتراف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا آغاز کرنے کے باوجود میرا کیرئیر مسائل کا شکار رہا، لوگوں کو پہلی فلم حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن مجھے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد جدوجہد کرنی پڑی، زیادہ وزن کے باعث مجھے مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ میں دوسری اداکاراؤں کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ میرا وزن زیادہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زرین خان''ڈینگی وائرس ''کا شکار



اس کے بعد تو میرا وزن بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا، جب کہ چند برس بعد جب دوسری اداکاراؤں نے وزن بڑھایا تو انہیں نہ صرف سراہا گیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی گئی پھر میرے ساتھ دوہرا معیار کیوں اپنایا گیا، بڑھے ہوئے وزن کے باعث مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں کیسی نظر آتی ہوں میرے کپڑے کیسے ہیں وغیرہ میرا گھر سے باہر نکلنا تک مشکل ہوگیا یہاں تک کہ مجھے فلموں میں کام ملنا بھی بند ہوگیا۔

زرین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے لوگ یہاں فن سے نہیں بلکہ وزن سے آپ کے ہنر کا اندازہ لگاتے ہیں ، میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے اے گریڈ فلموں کا حصہ نہیں بن سکی ، زرین خان نے اے گریڈ اداکاراؤں جیسے دپیکا پڈوکون ، پریانکا چوپڑا ، ایشوریا رائے وغیرہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑے بینر کی فلموں میں اگر یہ اداکارائیں غیر اخلاقی سین کرتی ہیں تو نہ صرف ان کی تعریف کی جاتی ہے بلکہ انہیں ''ہاٹ''بھی کہا جاتا ہے لیکن ہمارے جیسے تھوڑے کم تر درجے کے اداکار اگر یہی سب کریں تو اسے بے حیائی اور فحاشی کانام دیا جاتا ہے ، بالی ووڈ میں یہ تفریق اب بھی برتی جاتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مکمل اداکارہ ہوں آئٹم گرل کہلانا پسند نہیں



واضح رہے کہ زرین خان کے ڈوبتے کیرئیر میں بڑی تبدیلی فلم ہیٹ اسٹوری 3 سے آئی جس نے ان کی خوبصورتی اور حسین شبیہ کو پوری طرح سے تبدیل کردیا اور اب انہیں بالی ووڈ میں کام بھی مل رہا ہے، اپنی آنے والی فلم اکثر 2 کے بارے میں بات کرتے ہوئے زرین کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی طرح غیر اخلاقی فلم نہیں ہے،فلم میں زرین خان کے ساتھ ٹی وی اداکار گوتم مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 6 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں