آج پاکستان نے دہشت گردوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور یہی اصل تبدیلی ہے احسن اقبال

پاکستان میں تجربے اور ٹی 20 کے چوکے چھکے بند نہ ہوئے تو ترقی کا خواب حقیقت نہیں بن سکتا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک September 21, 2017
آج پاکستان میں کئی کئی ہفتے اور مہینے گزر جاتے ہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوتا، احسن اقبال۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013 میں دہشت گردوں نے پاکستان کا جب کہ آج پاکستان کی ریاست نے ان دہشت گردوں کا محاسرہ کیا ہوا ہے اور اسی کو اصل تبدیلی کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 70سال غیروں کی جنگ لڑی جب کہ 35 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب کہ2013 میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب کسی گلی محلے اور بازار میں درجنوں پاکستانی گولے بارود کا نشانہ بن کر اپنا خون اس دھرتی پر نہیں پھینکتے تھے تاہم آج پاکستان میں کئی کئی ہفتے اور مہینے گزر جاتے ہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردوں نے پاکستان کا جب کہ آج پاکستان کی ریاست نے ان دہشت گردوں کا محاسرہ کیا ہوا ہے، اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی تاہم بھاگتے ہوئے دہشت گرد آج بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا کا ہر ملک اپنے درجے کے مسائل سے نبردآزما ہے جب کہ پاکستان دنیا کے اندر کئی حیثیتوں میں بہتر ہو رہا ہے، دنیا پاکستان کو ابھری معیشت قرار دے رہی ہے تاہم اگر امن کو یقینی بنانا ہے تو امن کا رشتہ معیشت اور ترقی سے جوڑنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی ٹی20 میچ نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے، کرپشن ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، اکثر ملکوں نے کرپشن کے باوجود سیاسی استحکام سے ترقی کی، 2013 میں ویژن 2025 بنایا جب کہ پاکستان میں تجربے اور ٹی 20 کے چوکے چھکے بند نہ ہوئے تو ترقی کا خواب حقیقت نہیں بن سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |