اسلحہ برآمدگی کیسشاہ زین بگٹی ساتھیوں سمیت بری

نواب اکبربگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی کوگرفتار ساتھیوںسمیت بری کردیا۔


Monitoring Desk February 22, 2013
نواب اکبربگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی کوگرفتار ساتھیوںسمیت بری کردیا۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل

ناجائز اسلحہ اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناپر نواب اکبربگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی کوگرفتار ساتھیوںسمیت بری کردیا۔

شاہ زین کو 22دسمبر کوایف سی نے 26محافظوں سمیت گرفتار کرکے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کرنیکا دعویٰ کیا تھا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے شاہ زین بگٹی کی ضمانت منظور کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرا دیا تھا جسکے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں