لندن روانگی سے قبل گورنر سندھ کے آج مستعفی ہونے کا امکان

الطاف حسین نے طلب کرلیا،عشرت العبادکوطویل ترین عرصہ گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے


Staff Reporter February 22, 2013
الطاف حسین نے طلب کرلیا،عشرت العبادکوطویل ترین عرصہ گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں پیپلزلوکل گورنمنٹ بل کو اچانک واپس لیے جانے کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو لندن طلب کرلیا ہے۔

گورنر سندھ آج کسی وقت لندن روانہ ہورہے ہیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد اپنی روانگی سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنا استعفیٰ بھیج دیں گے اور اس سے قبل وہ ایم کیو ایم کے مستعفی وزرا کے استعفے بھی منظور کرلیں گے۔

5

گورنرسندھ کے استعفے کے ساتھ ہی ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کا اتحاد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو سندھ میں سب سے طویل عرصے تک گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |