عائشہ باوانی کالج کا قبضہ فوری سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک September 21, 2017
عائشہ باوانی ٹرسٹ کو 25ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے: فوٹو: فائل

CHICAGO: سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی کالج کا قبضہ فوری سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں عائشہ باوانی کالج کی بندش کے خلاف طلبا کی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ تعلیمی سال کے آغاز پر تنازع سے پڑھائی متاثر ہورہی ہے جس کے باعث تنازع حل ہونے تک تدریسی عمل جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے عائشہ باوانی کالج کھولنے کا حکم دے دیا

عدالت نے کالج کا قبضہ فوری سندھ حکومت کے حوالے کرنے سمیت ناظرسندھ ہائی کورٹ کو عمارت میں پہنچ کر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت کی جانب سے ناظرکے ساتھ کارروائی کے لیے پولیس نفری ساتھ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔ عائشہ باوانی ٹرسٹ کو 25 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ایس ایس پی سینئرپولیس افسر تعینات کیا جائے، ناظر کو کالج کے تالے اور تمام رُکاوٹیں توڑنے کا اختیارہے۔ ریمارکس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم مقصد سے کالج تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ عدالت نے عملدرآمد پر رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کالج کھول کررپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |