نادہندگان 25 فروری تک بینکوں کے معاملات نمٹا سکتے ہیںگورنر اسٹیٹ بینک

بینک ناہندگان کا ڈیٹا آن لائن موجود ہ ہے، نیشنل بینک سے مزید ڈیٹا درکار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

بینک ناہندگان کا ڈیٹا آن لائن موجود ہ ہے، نیشنل بینک سے مزید ڈیٹا درکار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان یاسین انور نے کہا ہے کہ ڈیفالٹر، ڈیفالٹر ہوتا ہے، قومی بینک کا ہو یا نجی بینک کا۔


نادہندگان کی فہرستیں تیار ہیں تاہم 25 فروری تک اگر نادہندگان بینکوں سے معاملات کو طے کرکے قرض ری شیڈول یا واپسی کے دورانیے میں توسیع کرا لیتے ہیں تو 26 فروری تک نئی فہرست تیار ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینک ناہندگان کا ڈیٹا آن لائن موجود ہ ہے، نیشنل بینک سے مزید ڈیٹا درکار ہے، نادہندگان 25 فروری تک بینکوں کے معاملات نمٹا سکتے ہیں۔

اگر وہ قرض ری شیڈول یا واپسی کی تاریخ میں توسیع کرالیں یا بینک سے سیٹلمنٹ کرلیں تو 26 فروری تک الیکشن کمیشن کو حتمی رپورٹ پیش کردینگے۔ انکا کہنا تھاکہ آفات کے متاثرین کا قرضہ معاف ہوا، وہ بینک نادہندہ نہیں، ایسی صنعتیں جو بجلی کے بحران اور امن و امان کی وجہ سے دیوالیہ ہوکر نادہندہ ہیں ان کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔
Load Next Story