پی این ایس شفا کراچی میں جدید انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا افتتاح

انٹروینشنل کارڈیک یونٹ کا قیام شہر میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی ایک نمایاں کاوش ہے


ویب ڈیسک September 21, 2017
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کارڈیک یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ فوٹو: پاک بحریہ

پاک بحریہ کے زیر انتظام اسپتال پی این ایس شفا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹروینشنل کارڈیک یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

پی این ایس شفا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹروینشنل کارڈیک یونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ مہما نِ خصوصی تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (پاک بحریہ) سرجن رئیر ایڈمرل نجم الثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انٹروینشنل کارڈیالوجی شعبہ امراضِ قلب کی وہ شاخ ہے جس میں دل کی ساخت سے متعلق امراض کا جدید تکنیک کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے، پی این ایس شفا میں قائم ہونے والا انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں مسلح افواج کے تحت چلنے والے کسی دوسرے اسپتال میں موجود نہیں، یہ یونٹ مسلح افواج کے افراد کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی امراضِ قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے مختصر ترین وقت میں کارڈیک یونٹ کے قیام پر پی این ایس شفا کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسپتال مسلح افواج کے افراد اور مقامی شہریوں کو یکساں طور پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جار ی رکھے گا۔

پی این ایس شفا پاک بحریہ کے زیر انتظام چلنے والا اسپتال ہے جو مختلف شعبہ ہائے طب اور جراحی میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے، مزید برآں، 25بستروں پر مشتمل انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا قیام شہر میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی ایک نمایاں کاوش ہے۔ اس یونٹ کے قیام کے بعد تینوں مسلح افواج کے افراد اور عام شہریوں کو جدید طریقہ ءعلاج بشمول انجییو گرافی، انجیو پلاسٹی اور کمپیوٹڈ ٹومو گرافی وغیرہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں