پی پی نے سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپافیصل سبزواری

لڑاؤاورحکومت کرو کی پالیسی اپنائی گئی،جوظلم ہواوہ بیان نہیں کرسکتا،سرداراحمد


Staff Reporter February 22, 2013
سندھ اسمبلی کے باہرمتحدہ کے ارکان اسمبلی کااحتجاج، سیڑھیوں پرعلامتی دھرنادیا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرفیصل سبزواری نے کہا کہ 2001 کا بلدیاتی قانون منسوخ کرکے بہتربلدیاتی نظام لانے کی بات کی گئی لیکن 2012 کا بلدیاتی نظام واپس لیکرپیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کووزراکے تابع اورمرہون منت رکھناچاہتی ہے ، ایم کیو ایم عوام کو وڈیروں سے نجات دلاناچاہتی ہے جبکہ سید سرداراحمدنے کہا کہ سندھ کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کو بیان نہیںکرسکتا،لڑاؤاور حکومت کرو والی انگریزوں کی پالیسی اپنائی گئی تاکہ سندھ کے دیہی علاقے ترقی نہ کرسکیں۔

3

یہ بات انھوں نے سندھ اسمبلی میں اجلاس سے بائیکاٹ کے بعد اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ایوان سے باہر آئے تو وہ پرانے بلدیاتی نظام کی بحالی کیخلاف نعرے لگارہے تھے ۔ بعدازاں تمام ارکان نے سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے کی سیڑھیوں پر علامتی دھرنا دیااوراحتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |