سندھ ایکٹ کی واپسی جیسا سرکس کبھی نہیں دیکھاخرم دستگیر

ن لیگ سندھ میں جتنامرضی فنکشنل لیگ کے ساتھ ملتی رہے، یہ شادی ہونیوالی نہیں، شہلارضا


Monitoring Desk February 22, 2013
حکومت نے مینڈیٹ کی پروا نہیں کی:ڈاکٹرصغیر’’کل تک‘‘میں کامران ٹیسوری کی بھی گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ اقتدار کی دوڑ تو ہم نے بہت دیکھی لیکن سندھ ایکٹ کی واپسی جیسا سرکس کبھی نہیں دیکھا ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ سندھ ایکٹ پر جس طرح حکومت نے مستعدی دکھائی ہے کاش ایسی ہی مستعدی اور تیزی سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کیخلاف بھی اقدامات کرتی۔ جس آرڈیننس کو واپس لیا گیا ہے اس کا اعلان رات کے 3 بجے کیا گیا تھا اور رات کو ہی مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

10

اب انہوںنے یہ بل واپس لے کرسندھ کے ناراض ووٹرزکو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اس کا اپنا ہوگا لیکن دیکھنے کی ضرورت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور کس کس انداز میں قلابازی کھا سکتی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا نے کہا کہ سندھ ایکٹ دوسال کی محنت اور جدوجہد کے بعد مکمل ہوا تھالیکن جب یہ ایکٹ سامنے آیا تو بہت سے لوگوں نے بغیر پڑھے ہی اس کو مسترد کردیا۔مسلم لیگ ن سندھ میں جتنامرضی مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ ملتی رہے یہ شادی ہونے والی نہیں ہے سندھ میں مسلم لیگ ن کا کردار ایساہی ہے جیسے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیراحمد نے کہاکہ جب سندھ ایکٹ بنا تھا تو حکومت نے اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھااس پر عملدرآمدہوتا بھی نظر آیاتھا لیکن پھر یہ واپس لے لیا گیا۔ حکومت ان لوگوں سے گھبرا گئی ہے جن کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں لیکن جن کے پاس مینڈیٹ ہے ان کی پروا نہیں کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران تیسوری نے کہاکہ موجودہ صورتحال پر پارٹی کی میٹنگ میں مشاورت ہوگی پھر اگلا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔آج سندھ کے عوام کی فتح کا دن ہے بلکہ ہم تو یوم تشکر منائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں