بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ خواتین سمیت 4 افراد شہید

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 21, 2017
پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔ فوٹو : فائل

ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں