الیکشن کے التواء کی سازشیں ناکام بنا دینگےنوازشریف

سندھ کی طرح دیگرصوبوں میں بھی ہم خیال جماعتوں سے انتخابی مفاہمت کی جائیگی


Numainda Express February 22, 2013
سندھ کی طرح دیگرصوبوں میں بھی ہم خیال جماعتوں سے انتخابی مفاہمت کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ سندھ کی طرح دیگر صوبوں میں بھی ہم خیال جماعتوں کیساتھ انتخابی مفاہمت کی جائیگی اور خیبر پختونخواکیلئے سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پنجاب ہائوس میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں انھوں نے واضح کیا کہ آئین کے تحت مقررہ مدت میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں میں ہم آہنگی برقرار ہے،مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ آئین کے مطابق منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں ۔

14

نوازشریف نے کہا کہ تمام سیاسی اور جمہوری شراکت داروں کو انتخابی عمل میں مساوی مواقع ملنے چاہئیں،غیرآئینی طورپرکسی کاراستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اسکے خطرناک اور سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) نے انتخابی منشور، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی تحلیل ، انتخابات کی تاریخ اور نگران سیٹ اپ کے بارے میں حکمت عملی طے کرلی ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ سے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (ن)کے تحت انتخابی جلسے ہوں گے جس سے نواز شریف خطاب کرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں