سندھ ہائیکورٹ رینجرز اور پولیس کی ایک سالہ کارکاردگی رپورٹ طلب

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کوعلیحدہ علیحدہ پروفارمے ارسال ، 6اکتوبر2011 سے اب تک کاررروائی کی تفصیلات بتا نیکی ہدایت


Staff Reporter February 22, 2013
کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس: جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ پیر سے دوبارہ سماعت شروع کریگا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے کراچی میں امن کے قیام کیلیے رینجرز اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کوعلیحدہ علیحدہ پروفارمے ارسال کیے ہیں جن میں کارکردگی کے مختلف پہلووںکے بارے میں رپورٹس طلب کی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ6اکتوبر2011کو سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کافیصلہ سنائے جانے کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے خلاف کی گئی کاررروائی کی تفصیلات بتائی جائے۔

رینجرز کو جاری کیے گئے پرفارما میں 6اکتوبر2011 سے 2013تک گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام،گرفتاری کی تاریخ، الزام، ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیا و اسلحہ،گرفتار کرنے والے افسر کا نام اور عہدہ، ملزم کوپولیس کے حوالے کئے جانے کی تاریخ، ملزم کووصول کرنے والے پولیس افسر کا نام، مقدمہ نمبر و تھانہ،کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بتائی جائے۔

16

آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے اس دوران پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام،گرفتاری کی تاریخ،الزام،ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیا و اسلحہ،گرفتار کرنے والے افسر کا نام اور عہدہ، مقدمہ نمبر و تھانہ، عدالت میں چالان پیش کیے جانے کی تاریخ، عدالت کا نام، مفرورملزمان کی تفصیلات،کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بتائی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دونوں اداروں سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ملزمان کو کس عہدے کے افسر نے گرفتار کیا اور دوسرے محکمے کے کس عہدے کے افسر کے حوالے کیا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران رینجرز اور پولیس کی رپورٹ کو نامکمل قراردیتے ہوئے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کراچی میں امن وامان کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ پیر سے دوبارہ سماعت شروع کرے گا، گزشتہ سماعت میں بینچ نے وفاق سے استفسار کیا تھاکہ وہ کراچی میں بدامنی کی صورتحال میں جو آئینی کردار اداکررہا ہے اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں، اگرکراچی جل کر کھنڈر ہوگیا اور پھر وفاق نے کردار ادا کیاتو اس کی کیا حیثیت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں