کراچی کو 40ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج دیے قائم علی شاہ

لیاری اور ملیر پیپلز پارٹی کے گڑھ ہیں، 50 گاؤں کو بجلی گیس فراہم کی، تقریب سے خطاب


Staff Reporter February 22, 2013
ہم نے ہر مشکل وقت میں ملیر کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے، 166گاؤں ریگولرائز کیے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جس دن سے شہید ذوالفقار علی بھٹونے پیپلز پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی اس وقت سے ملیر اور لیاری پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعے ہیں۔

ملیر والوں نے پیپلز پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑا اور ہم نے بھی ہر مشکل وقت میں ملیر کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وہ جمعرات کو مراد میمن گوٹھ گڈاپ ٹائون ضلع ملیر کی اہم سیاسی شخصیت سردار جام بجارخان کے طرف سے اپنی برادری اور دوستوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

17

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر کو ماضی کی حکومتوں نے نظرانداز کیا تھا اور یہاں ایک سڑک تک تعمیر نہیں کروائی تھی۔ملیر کیلیے 2ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزفراہم کیے جو بہت تھوڑے ہیں اور انشاء اﷲ اگر آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ملیر کے لوگوں کی مزید خدمت کرینگے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کراچی کی بہتری اور ترقی کیلیے میں کام کیا ہے اور 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر ائے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 166گاؤں کو ریگولرائز کیاگیا ہے جو ملیر کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ، اس کے علاوہ 50 گاؤں کو بجلی و گیس فراہم کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔