حج کرایوں میں 14ہزار تک اضافہ کیا گیا خورشید شاہ
50فیصد عازمین سرکاری اور 50فیصد نجی اسکیم کے تحت جائینگے،پالیسی کابینہ میں پیش کردی
وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2013 کابینہ میں پیش کردی، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی اسکیم کے تحت عازمین حج بھیجے جائیں گے۔
پالیسی میں پہلے آئیں پہلے پائیں کا اصول مد نظر رکھا گیا ہے، گروپ لیڈر کیلیے 5 سال کی پابندی نہیں ہوگی، حج کرایوں میں ساڑھے 12 سے 14 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2013 منظوری کیلیے وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی ہے، اس کے تحت 50 فیصد سرکاری اور باقی نجی اسکیم کے تحت عازمین حج پر بھیجے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ حج پالیسی غریب آدمی کو سامنے رکھ کر بنائی گئی، ہمیں اس پالیسی سے بہت سے فائدے ہوئے۔
پالیسی کے مطابق 2013 کے حج میں 5 سال سے پہلے کسی کو دوسرا حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، قربانی کے جانور کیلیے 450 ریال سعودی حکومت کو ادا کرنا ہوں گے، حج کرایوں میں ساڑھے 12 سے 14 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ملک کے جنوبی علاقوں سے حج کرایہ ساڑھے 87 ہزار اور شمالی علاقوں سے ساڑھے97 ہزار روپے ہوگا۔ ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق حج کرایوں میں 63 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ وائٹ درجے کے کل اخراجات دولاکھ 85 ہزار،جبکہ ملک کے باقی حصوں سے دو لاکھ 95 ہزار روہے ہوں گے، اسی طرح گرین کے 3 لاکھ 51 ہزار اور 3 لاکھ 61 ہزار جبکہ بلیو کے 4 لاکھ 11 ہزار اور 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہوں گے۔