دنیا کی امیر ترین خاتون 94 برس کی عمر میں چل بسیں

لیلیان بیٹن کورٹ معروف کاسمیٹک کمپنی لوریال کی روح رواں تھیں


ویب ڈیسک September 22, 2017
لیلیان بیٹن کورٹ کی عمر 94 برس تھی اور وہ متعدد دماغی بیماریوں کا شکار تھیں۔ فوٹو : فائل

دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیان بیٹن کورٹ 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی ''لوریال پیرس'' کی روح رواں لیلیان بیٹن کورٹ پیرس کے مضافات میں واقع اپنے گھرمیں وفات پا گئیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جین پال ایگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیلیان بیٹن کورٹ چل بسی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیلیان کو متعدد دماغی بیماریاں بھی لاحق تھیں۔

فوربس میگزین نے لیلیان بیٹن کورٹ کو 2017 کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 39.5 ارب ڈالر تھی۔ ان کے والد یوجین شوئلر نے 1907 میں کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جسے اب لوریال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 2012 میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے لیلیان بیٹن کورٹ کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔

کمپنی نے لیلیان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیلیان نے ذاتی طور پر کمپنی کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں