چارروزہ مقابلے کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلیے جنوبی افریقہ کاآئی سی سی سے رابطہ

دونوں ٹیموں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے


Sports Desk September 22, 2017
فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ روایتی باکسنگ ڈے کے موقع پر زمبابوے سے پورٹ الزبتھ میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔

اسے ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلیے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہاکہ انھیں یہ اسٹیٹس ملنے کی پوری توقع ہے کیونکہ اس سے قبل بھی طویل طرز کے میچز 3، 4 اور 6 روز تک بھی کھیلے جاتے رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ ہم باکسنگ ڈے کے موقع پراپنے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، سینٹ جارج پارک میں لگائی جانے والی نئی فلڈ لائٹس کا بھی پورا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹیسٹ سیریز اب 4 کے بجائے تین میچز پر مشتمل ہوگی، ایک اضافی میچ کی وجہ سے ایک روزہ مقابلوں کی تعداد 6 کردی گئی، دونوں ٹیموں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں