پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اقوام متحدہ میں فرائض انجام دینے والے پاکستانی امن کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے لاکھوں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور اس طرح انہوں نے اقوام متحدہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہونے کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو ملک کی معاشی بہتری سے متعلق بریف کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سلامتی صورتحال بہتر اور جمہوریت مضبوط ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے لاکھوں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ میں فرائض انجام دینے والے پاکستانی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن کیا۔