پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں بل گیٹس

پاکستان میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی انسداد پولیو کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیئے کام کرنے والے کارکنان کو خواج تحسین پیش کرتا ہوں، بل گیٹس۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 4 سال میں انسداد پولیو کے لئے بے پناہ کام کیا ہے۔

نیویارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بل گیٹس اینڈ ملنڈا گیٹس کے شریک چیرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی انسداد پولیو کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں جب کہ بل گیٹس نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ کام کیا جب کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیئے کام کرنے والے کارکنان کو خواج تحسین پیش کرتا ہوں۔

بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پولیو فری پاکستان کا عزم قابل تعریف ہے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس نے پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں اور پاکستان میں عام آدمی کی مالیاتی خدمات کے لئے بھی کام کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
Load Next Story