کوئٹہ سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 2 دہشت گرد ہلاک 4 گرفتار

مقابلے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا.

مقابلے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقابلے میں 4 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران بعض مشتبہ ملزمان نے فائرنگ کردی، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقابلے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا، واضح رہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے بعد ایف سی دہشت گردوں کے خلاف کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story