خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات

ملاقات میں سشما سوراج سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک September 22, 2017
ملاقات میں باہمی تعلقات اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا : فوٹو: فائل

وزیر خارجہ خواجہ آصف سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اوراصولوں پرعملدرآمد کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔

اجلاس ہی کے دوران وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سرگی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں لیڈروں نےافغانستان میں قیام امن کیلئے تجاویز پربھی بات چیت کی۔ سرگی لاروف نے خواجہ آصف کو ماسکو کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی روابط بڑھانے کی راہ تلاش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں