ایفی ڈرین کیس کا حتمی چالان پیش سزائے موت دینے کی دفعہ بھی شامل

عدالت نے خوشنود لاشاری سمیت 3 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر دائمی وارنٹ جاری کردیئے

عدالت نے خوشنود لاشاری سمیت 3 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر دائمی وارنٹ جاری کردیئے.

اے این ایف نے ایفی ڈرین کیس کا حتمی چالان انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کر دیا، مقدمے میں ملزمان کو سزائے موت دینے کی دفعہ بھی شامل کی گئی۔


اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمے میں منشیات اسمگلنگ کی دفعہ 9C بھی شامل کی ہے جس کے تحت ملوث ملزمان کو سزائے موت دی جاسکتی ہے، عدالت نے خوشنود لاشاری سمیت 3 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر دائمی وارنٹ جاری کردیئے جبکہ علی موسٰی گیلانی، قادر گیلانی اور ان کی والدہ کی طرف سے وکیل نے پیش ہوکر دلائل دیئے۔

دوسری جانب عدالت نے مخدوم شہاب الدین کی طر ف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Recommended Stories

Load Next Story