کرینہ کپور نے بوبی دیول کا کیرئیر برباد کردیا

’’جب وی میٹ‘‘ میں پہلے بوبی دیول کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن کرینہ کی سفارش پر شاہد کپور کو شامل کیا گیا


ویب ڈیسک September 22, 2017
فلم جب وی میٹ میں شاہد کپور نہیں بلکہ اداکار بوبی دیول امتیاز علی کی پہلی پسند تھے؛فوٹوفائل

LAHORE: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے ایک فیصلے نے ان کے کیرئیر کو برباد کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

ہدایت کارامتیازعلی کی 2007 میں ریلیزہونے والی فلم ''جب وی میٹ'' اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، یہ فلم دونوں کی ایک ساتھ پہلی بلاک بسٹر فلم تھی جسے شائقین کے ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی، فلم میں کرینہ کے کردار کی تعریف تو کی ہی گئی تھی تاہم شاہد کپور کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا تھا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ''جب وی میٹ'' میں شاہد کپورنہیں بلکہ اداکار بوبی دیول امتیازعلی کی پہلی پسند تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد اورکرینہ 9 سال بعد آمنے سامنے آنے پرگھبراہٹ کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کے ناموراداکار دھرمیندرکے بیٹے اور سنی دیول کے بھائی بوبی دیول کا فلمی کیرئیرکئی برسوں سے زوال کا شکارہے، حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ''پوسٹربوائز'' بھی باکس آفس پر خاص کمال نہ دکھا سکی، ناکامیوں سے دلبرداشتہ بوبی دیول نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ فلم ''جب وی میٹ'' کے لیے ہدایت کار نے پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن کرینہ کپورنے ہدایت کار کے سامنے شاہد کپور کا نام لیا جس کی وجہ سے یہ فلم میری جگہ شاہد کپور کو مل گئی۔

بوبی دیول نے مزید کہا کہ جب سے انہوں نے امتیازعلی کی فلم ''سوچا نہ تھا'' دیکھی تھی جس میں اداکارہ عائشہ تاکیا اور ان کے چھوٹے بھائی ابھے دیول نے مرکزی کردارادا کیا تھا جب سے وہ ان کے مداح ہیں اوراس وقت سے وہ امتیازعلی کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے، فلم ''جب وی میٹ'' جس کا ابتدا میں نام ''گیت'' تھاکے لیے بوبی دیول کی امتیازعلی اور پروڈکشن ہاؤس سے بات چیت بھی چل رہی تھی، بعد ازاں تقریباً 6 ماہ بعد بوبی دیول کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اسی فلم کی شوٹنگ ''جب وی میٹ'' کے نام سے شروع ہوئی اوراس میں ان کی جگہ شاہد کپور کو لیا جاچکا تھا اور دلچسپ بات یہ تھی امتیازعلی کے سامنے شاہد کی سفارش کرینہ کپور نے کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کو ''بے بی کرینہ'' کہنے پر شاہد کپور برہم

بوبی دیول کو آج بھی اس بات کا ملال ہے کہ اگر کرینہ نے ان کا کیرئیربرباد نہ کیا ہوتا تو شاید وہ آج بالی ووڈ کے ناکام اداکار نہ ہوتے۔

واضح رہے کہ فلم ''جب وی میٹ'' کے بعد شاہد کپوراورکرینہ کپور کے رشتے کا بھی خاتمہ ہوگیا اورکرینہ آج شاہد کے بجائے سیف علی خان کی دلہن بن کرایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں، جب کہ شاہد کپور بھی شادی کرکے زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں