سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی سید سرداراحمد کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست

ہمارے وزراکے استعفے جلد منظور کرلئے جائیں گے، متحدہ سے رائے الگ ہوجائے تو اچھا قانون بھی برا ہوجاتا ہے، فیصل سبزواری


ویب ڈیسک February 22, 2013
ہمارے وزراء کے استعفے جلد منظور کرلئے جائیں گے، متحدہ سے رائے الگ ہوجائے تو اچھا قانون بھی برا ہوجاتا ہے، فیصل سبزواری فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم نے سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئے درخواست جمع کرادی۔

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے وزراکے استعفے جلد منظور کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 منٹ میں بلدیاتی نظام ختم کردیا گیا، متحدہ سے رائے الگ ہوجائے تو اچھا قانون بھی برا ہوجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ ٹوپی پہنائی ہے نہ پہنی ہوئی ہے، جمہوریت کی روح سے احتجاج کا حق استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم نے لیاری گینگ وارکے ملزمان کے خلاف حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |