برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا

پی آئی اے عملے کی حرکتوں کی وجہ سے خواتین ہوٹل میں غیر محفوظ سمجھتی ہیں، ہوٹل انتظامیہ


ویب ڈیسک September 22, 2017
کارروائی تک پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دیں گے، ہوٹل انتظامیہ کا خط۔ فوٹو: فائل

برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے اب یورپ میں بھی ہونے لگے، برطانوی ہوٹل''ریوران''کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کا پائلٹ چینی دوشیزہ کو دوران پرواز کاک پٹ میں لے آیا

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کی پرواز سے 20 کلو ہیروئن برآمد

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیارے سے بھاری مقدار میں ہیروئین بھی برآمد ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |