ایم کیوایم کا سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منسوخی پرقومی اسمبلی سے واک آؤٹ

گذشتہ روز سندھ اسمبلی نے اچانک سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 منسوخ کردیا جس پر ایم کیو ایم نے شیدید احتجاج کیا۔


ویب ڈیسک February 22, 2013
گذشتہ روز سندھ اسمبلی نے اچانک سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 منسوخ کردیا جس پر ایم کیو ایم نے شیدید احتجاج کیا۔ فوٹو: اے پی پی

ایم کیوایم نےپیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی نے سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی منسوخی کو سندھ میں دیہی اورشہری تفریق کوبڑھانے کے مترادف قراردیتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی نے اچانک سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 منسوخ کرکے جنرل ضیاالحق کا سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 بحال کردیا تھا جس پر ایم کیوایم کے ارکان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا جسے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھیوں اورمہاجروں میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |