پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہری اور دیہی عوام کو قریب لانے کی کوشش کی شرجیل میمن

سندھ میں رہنے والے تمام افراد بھائی بھائی ہیں،پیپلزپارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، شرجیل میمن


ویب ڈیسک February 22, 2013
سندھ میں رہنے والے تمام افراد بھائی بھائی ہیں،پیپلزپارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، شرجیل میمن۔ فوٹو فائل

سندھ کے وزیراطلات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہری اوردیہی عوام کوقریب لانے کی کوشش کی۔


صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائم مقام گورنر سندھ کے دستخط کے بعد 1979 کا لوکل گورنمنٹ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے دیہی اور شہری عوام کو قریب لانے کی کوشش کی ہے، سندھ میں رہنے والے تمام افراد بھائی بھائی ہیں، پیپلز پارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکمت عمل تیار کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں