پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہری اور دیہی عوام کو قریب لانے کی کوشش کی شرجیل میمن
سندھ کے وزیراطلات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہری اوردیہی عوام کوقریب لانے کی کوشش کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائم مقام گورنر سندھ کے دستخط کے بعد 1979 کا لوکل گورنمنٹ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے دیہی اور شہری عوام کو قریب لانے کی کوشش کی ہے، سندھ میں رہنے والے تمام افراد بھائی بھائی ہیں، پیپلز پارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکمت عمل تیار کرنا ہوگی۔