بلوچستان میں گورنرراج 14مارچ سے قبل ختم کردیا جائے گافاروق نائیک

بلوچستان میں سول حکومت بحال ہونے کے بعد اسمبلی خود اپنا قائد ایوان چنے گی۔ فاروق نائیک


ویب ڈیسک February 22, 2013
بلوچستان میں سول حکومت بحال ہونے کے بعد اسمبلی خود اپنا قائد ایوان چنے گی۔ فاروق نائیک۔ فوٹو اے ایف پی

وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ 14مارچ سے قبل کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے کا اصولی فیصلہ کرلیا اورحکومت کا کوئی ایسا ادارہ نہیں کہ اس میں مزید توسیع کی جائے، انہوں نے کہا کہ وفاق اورصوبوں میں حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی اور بلوچستان میں بھی عبوری حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے جس کے لئے آئینی طورپر قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف کا ہونا لازمی ہے ان دونوں کی باہمی مشاورت سے ہی وہاں نگراں سیٹ اپ آئے گا۔

وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بلوچستان میں قائد ایوان کے لئے کوئی نام زیرغورنہیں،سول حکومت بحال ہونے کے بعد اسمبلی خود اپنا قائد ایوان چنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں