سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے عوامی تحریک کا دھرنا

رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا، عوامی تحریک


ویب ڈیسک September 22, 2017
رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا، عوامی تحریک۔ فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لئے پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی ہے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنےو الے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوئے تھے ، 3 برس بعد گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔