پاکستان بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے دفترخارجہ

دہشت گردی چاہے کسی قسم اور نوعیت کی ہو اس سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے،دفترخارجہ


ویب ڈیسک February 22, 2013
دہشت گردی چاہے کسی قسم اور نوعیت کی ہو اس سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے،دفترخارجہ فوٹو: فائل

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی شہر حیدرآباد میں بم دھماکوں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی چاہے کسی قسم اور نوعیت کی ہو اس سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے، پاکستان دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں