اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ڈبل سواری پر پابندی عائد

دفعہ 144 کے تحت دوماہ کے لیے ڈرون کیمروں پر بھی پابندی عائد


ویب ڈیسک September 22, 2017
دفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، نوٹی فکیشن: فوٹو: فائل

دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 6 محرم الحرام 27 ستمبرسے یکم اکتوبریوم عاشورتک ہوگا۔

دفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحہ پربھی پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق دوماہ تک رہے گا جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیمرے والے ڈرونز ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں جس کے باعث ڈرون کیمرے کے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے 25 علما اور خطیبوں پر خطبات اور تقاریر پر پابندی عائد کی تھی جن میں سے 14 کا تعلق ملک کے دیگر حصوں سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں